12:07 pm
 آئی ایم ایف پیکج ملنے سے قبل ہی اسد عمر سے وزرات واپس لے لی جائے گی

آئی ایم ایف پیکج ملنے سے قبل ہی اسد عمر سے وزرات واپس لے لی جائے گی

12:07 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) اسد عمر سے آئی ایم ایف پیکج ملنے سے قبل ہی وزرات واپس لے لی جائے گی، سینئر تجزیہ کار عارف نظامی عالمی بینک سے قرض کے حصول کیلئے معاملات وزیر خزانہ کی نااہلی کے باعث خراب ہوئے، نئے وزیر خزانہ کیلئے شوکت ترین اور عمر ایوب کے نام زیر غور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت کی تبدیلی سے متعلق خبریں حکومت کی تردید کے باوجود گردش کر رہی ہیں۔اس حوالے سے معروف تجزیہ کار عارف نظامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر سے آئی ایم ایف پیکج ملنے سے قبل ہی وزارت واپس لے لی جائے گی۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے قرض کے حصول کیلئے معاملات وزیر خزانہ کی نااہلی کے باعث خراب ہوئے،
اس باعث وزیراعظم عمران خان ان سے سخت ناخوش ہیں۔عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اسد عمر کے متبادل کیلئے کئی نام زیر گردش ہیں۔ ان ناموں میں شوکت ترین اور عمر ایوب خان کا نام زیادہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم وزیراعظم کیلئے یہ نام قابل قبول نہیں ہیں، اسی لیے وزیر خزانہ کی تبدیلی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ عارف نظامی مزید کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے کے باعث پیدا ہونےوالی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق تحریک انصاف کو حکومت میں آتے ہی آئی ایم ایف سے قرض حاصل کر لینا چاہیئے تھا۔اس حوالے سے اسد عمر دعویٰ کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو نرم کروانے کیلئے حکومت نے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ تاہم اسد عمر کی یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے کہ اور اب آئی ایم ایف کی شرائط مزید سخت ہو گئی ہیں۔ آئی ایم ایف اب پاکستان کو اگلے مالی سال کے بجٹ سے قبل قرض دینے کیلئے تیار نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت اگلے بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرے گی تو پاکستان کو قرضہ ملے گا۔ یہ سب وزیر خزانہ اسد عمر کی نااہلی کے باعث ہوا ہے، تاہم وزیراعظم کو فی الحال اسد عمر کا کوئی بہتر متبادل نظر نہیں آ رہا، اس لیے وزیر خزانہ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا