11:12 am
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو سمیت چند افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو سمیت چند افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

11:12 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور کی سول عدالت نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ایئر مارشل ارشد ملک اور دیگر تین افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سول عدالت میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے کیپٹن میاں شہزاد کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا
جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر شہزاد عزیز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ عدالت کی جانب سے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو سمیت چاروں افسران کو 24 اپریل کو عدالت طلب کر لیاہے ۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک اور دیگر افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سول جج محمد اکرم کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ درخواست گزار نے اپنی برطرفی کو سول عدالت میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے درخواست گزار کو بحال کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی۔توہین عدالت کی کارروائی کے لئے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

تازہ ترین خبریں