02:05 pm
ملک بھر سے خوفناک اعداد و شمار سامنے آگئے

ملک بھر سے خوفناک اعداد و شمار سامنے آگئے

02:05 pm

اسلام آباد(آئی این پی) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شدید بارشوں پر نقصانات کی تفصیلات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ بارشوں سے ملک بھر میں اب تک 49 اموات ہوچکی ہیں،176 افراد زخمی ہوئے جبکہ 117 گھر تباہ ہوئے،پنجاب میں بارشوں سے15 اورخیبر پختونخوا میں 14 اموات ہوئیں۔بدھ کو این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں سے مالی،جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں،
رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ملک بھر میں اب تک 49 اموات ہوچکی ہیں،176 افراد زخمی ہوئے جبکہ 117 گھر تباہ ہوئے،پنجاب میں بارشوں سے15 اورخیبر پختونخوا میں 14 اموات ہوئیں،بلوچستان میں بارشوں سے 52 مکان تباہ ہوئے۔