02:08 pm
جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوتے ہی فریال تالپور بری طرح پھنس گئیں

جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوتے ہی فریال تالپور بری طرح پھنس گئیں

02:08 pm

راولپنڈی (آئی این پی ) جعلی اکا ئو نٹس کیس میں پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور نیب کے روبروپیش ہو گئیں ، فریال تالپور سے ایک گھنٹہ تفتیش کی گئی، نیب کی جانب سے فریال تالپور کو22 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا جن کہ 15 روز کے اندرجوابات طلب کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئیں،
نیب کی مشترکہ جےآئی ٹی فریال تالپور کاجوائنٹ وینچر کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کیا، ڈی جی نیب عرفان منگی خود بیان ریکارڈ کیا جبکہ ڈی جی نیب کے ہمراہ 4 تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔فریال تالپورسیایک گھنٹہ تفتیش کی گئی، نیب کی جانب سے فریال تالپورکوسوالنامہ دیدیاگیا اور 15 روز کے اندر 22سوالات کے جوابات مانگے گئے ہیں۔، فریال تالپور کو سوالات کا جواب ملنے کے بعد دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا