07:09 pm
 وزارت دفاع کو بہت بڑا حکم جاری کر دیاگیا

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے 40 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید ملزمان کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر ملک بھر کے حراستی مراکز کی رپورٹ نہیں آئی تو فیصلہ جاری کریں گے ۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا کے روبرو 40 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔لاپتہ سید حسین احمد کی بہن عدالت میں پیش ہوئی اور کہا کہ میرے بھائی کا کیس ملٹری کورٹ میں چل رہا ہے لیکن اس سے ملنے نہیں دیا جاتا،
نہ ہمیں بتایا جارہا ہے کہ کس الزام میں کیس چلایا جارہا ہے، عدالتیں حکم جاری کرتی ہیں مگر کوئی مانتا نہیں ہے کہتے ہیں یہ سب کاغذ کے ٹکڑے ہیں، جب کوئی حکم مانتا ہی نہیں تو بند کردیں یہ عدالتیں، اگر ملوایا نہیں جارہا تو ٹی وی پر لاش ہی دکھا دیں۔ کراچی یونیورسٹی میں اسلامک اسٹیڈیز کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرشید کے 2 بیٹوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ میرے دو بیٹے ستمبر 2017 سے لاپتہ ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں ہے، ایک بیٹے دانش نے برطانیہ سے ایم بی اے کیا ہے اور دوسرا ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے۔درخواست گزار عبد الرشید کے وکیل منصف جان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اگر عدالت ریاستی اداروں پر جرمانہ کرکے دبا ڈالے تو بازیابی میں مدد مل سکتی ہے۔عدالت نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید ملزمان کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے اگر آئندہ سماعت پر ملک بھر کے حراستی مراکز کی رپورٹ نہیں آئی تو عدالت خود کوئی فیصلہ جاری کرے گی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ دیکھیں کس طرح سرکاری اداروں کی نا اہلی کا ملبہ عدالتوں پر آتا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین خبریں

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی