09:17 pm
چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کے مابین معاملات طے

چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کے مابین معاملات طے

09:17 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے ایسی کوئی خبر نہیں آئی کہ ان کے نعرے لگ رہے ہوں یا کچھ بھی لیکن شہباز شریف کے حوالے سے ایسی کئی خبریں آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے خود وزیراعظم عمران خان بھی آج تک پریشان ہیں اور اُن کا یہ گُمان ہے کہ شہباز شریف کی کہیں نہ کہیں کوئی سیٹنگ ہو رہی ہے۔عمران خان کا گُمان ہے کہ یہ معاملہ گڑ بڑ ہے ۔ عمران خان کا کہنا یہ ہے کہ احتساب ہو گا لیکن مسلم لیگ ن کو جو ریلیف دیا جا رہا ہے اور جو عدالت سے فیصلے آ رہے ہیں اس سے ان کا گُمان مزید بڑھ رہا ہے۔ کیونکہ ایک دم سے نواز شریف اور مریم نواز بھی خاموش ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن میں اس وقت جارحیت والی سائیڈ بالکل خاموش ہے۔ ڈاکٹرشاہد مسعود نے مزید کہا کہ پرویز رشید صاحب غائب ہو گئے ہیں وہ کدھر گئے کچھ پتہ نہیں ہے ، ہاں البتہ چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کی آپس میں سیٹنگ ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔ لیکن پھر اچانک اُن کی واپسی ہوئی اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے کئی لوگوں سے رابطے کرنا بھی شروع کر دئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند