10:58 am
وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور میدان میں جھنڈے گارڈ دیئے

وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور میدان میں جھنڈے گارڈ دیئے

10:58 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک اور میدان میں جھنڈے گاڑ دیے۔ مشہور زمانہ ٹائم میگزین نے عمران خان کا نام دنیا کے سو بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کر دیا۔ ٹائم ہینڈرڈ 2019ء کی فہرست جاری کر دی گئی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زندگی ناقابل یقین کامیابیوں سے عبارت ہے۔ بائیس برس پہلے ایک ایسے وقت میں کرکٹ کا عالمی کپ جیت کر دنیا کو حیران کر دیا، جب پاکستانی ٹیم سے کوئی یہ توقع ہی نہیں کر رہا تھا۔کرکٹ کے میدان سے ہی ایک اور ناقابل یقین اعلان کر دیا کہ وہ ایسا ہسپتال بنائیں گے جہاں کینسر کے غریب مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ چند سالوں بعد یہ کارنامہ بھی سر انجام دے دیا۔جو طالب علم غربت کے باعث اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ اور امریکا نہیں جا سکتے تھے، ان کے لیے پاکستان میں ہی عالمی معیار کی یونیورسٹی بنا کر کامیابیوں کے سفر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔سیاست میں قدم رکھا تو 22 برس تک ٹھوکریں کھاتے رہے۔ لوگ کہتے رہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر ہی نہیں ہے،
پھر ایک دن تقدیر نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہی عمران خان ملک کے وزیراعظم بن گئے جو اپنے پہلے الیکشن میں پورے ملک سے ایک بھی سیٹ جتتے میں کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔اپنی کرشماتی شخصیت کے باعث عمران خان نے نہ صرف سرد مہری کے شکار عرب دوستوں کو گلے سے لگایا بلکہ چین، ترکی اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک کے سربراہاں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔پڑوسی ملک کے سربراہ، قتل و غارت اور جنگ وجدل اترے ہوئے تھے تو عمران خان نے امن اور بات چیت کے دروازے کھول کر ناصرف خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایا بلکہ جارحیت پسندوں کی زبان پر بھی تالہ لگا دیا۔افغانستان میں سترہ برس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کوششیں کیں تو ایک عرصے سے ناراض امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔عمران خان نے صرف آٹھ ماہ میں عالمی سیاست میں اپنی دھاک بٹھا دی جس کے اعتراف میں ٹائم میگزین نے ان کا نام دنیا کے سو بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔سو موثر افراد کی فہرست میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ مسلمانوں سے ہمدردی میں اپنا نام منوانے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن بھی شامل ہے۔امریکی جریدے کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بااثر ترین سو افراد کی فہرست میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، چینی صدر ژی جن پنگ، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید بھی شامل ہیں۔سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے بانی مارک زکر برگ بھی بااثر ترین افراد کی فہرست کا حصہ ہیں جبکہ مشہور فلم جومانجی کے ہیرو ڈوائن جانسن، شہرہ آفاق سیزن گیم آف تھرونز کی اداکارہ ایمیلیا کلارک، سابق امریکی خاتون اول مچلز اوباما بھی موثر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر