01:52 pm
پاکستان کی رہائشی کینیڈین خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں سڑک پر سر عام شرمناک حرکت ، گرفتاریاں ہوگئیں

پاکستان کی رہائشی کینیڈین خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں سڑک پر سر عام شرمناک حرکت ، گرفتاریاں ہوگئیں

01:52 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی رہائشی کینیڈین خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں سڑک پر سر عام شرمناک حرکت ، گرفتاریاں ہوگئیں ، ملزم کون نکلا ؟ حیران کن خبر ۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈین ماڈل خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے
جب کہ ملزمان حمزہ سہیل اور انس کامران کی شناخت کینیڈین خاتون کی طرف سے بھی کر دی گئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سہالہ پولیس نے 16 اپریل کو مقدمہ درج کیا تھا۔واضح رہے کینیڈین نژاد پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت وزیراعظم پورٹل کو موصول ہونے پر سہالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ایک کار میں سوار دو نوجوانوں نے 15 اپریل کو اس وقت خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جب وہ ٹیکسی کا انتظار کر رہی تھی۔ گاڑی میں سوار نوجوانوں نے دوشیزہ پر آوازیں کسیں اور جب وہ گاڑی میں بیٹھ گئی توگاڑی کے ڈرائیور کو اسے گاڑی سے اتارنے پر مجبور کیا گیا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر اس کا تعاقب کیا گیا اورکہا گیا کہ اس کا گھر دیکھ کر آئیں گے جس کی وجہ سے اسے ایک شاپنگ مال کے سامنے اتر کر ان کے جانے تک انتظار کرنا پڑا۔ خاتون نے ریسکیو 15 کو اطلاع دی مگر اسے متعلقہ پولیس سٹیشن رابطہ کرنے کا مشورہ دیاگیا۔خاتون نے وزیراعظم کمپلینٹ سیل پر رابطہ کیا جس پر سیکرٹری ہیومن رائٹس نے اس کی درخواست آئی جی اسلام آباد کو بھیج دی۔ ملزموں کی ویڈیو بھی پولیس کو فراہم کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو لڑکوں نے راستہ روک کر کینیڈین خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تھا۔خاتون کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل ہراساں کرتے رہے اور ڈرائیور سے بار بار منزل کا پوچھتے رہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون نے ملزمان کے ڈر سے ایک شاپنگ سینٹر میں چھپ کر جان بچائی۔آئی جی اسلام آباد نے غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی 24 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

بھارت میں کرونا سے  لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

بھارت میں کرونا سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب