10:37 am
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر صحت عامر کیانی کی چھٹی ہو گئی، فواد چودھری، غلام سرور اور شہر یار آفریدی کی وزارت تبدیل کر دی گئی، حفیظ شیخ مشیر خزانہ ،اعجاز شاہ کو وزیر پارلیمانی امور کے بجائے وفاقی وزیر داخلہ اور اعظم سواتی کو وزیر پارلیمانی امور بنا دیا گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان اطلاعات، ڈاکٹر ظفراللہ مرزا صحت اور ندیم بابر
پٹرولیم کے معاون خصوصی ہوں گے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق فواد چودھری سے وزارت اطلاعات لے کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور غلام سرور خان سے وزارت پٹرولیم لے کر وزارت ہوا بازی کا قلمدان دیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی اب وزیر مملکت برائے داخلہ نہیں بلکہ وزیر مملکت برائے ریاستی و سرحدی امور (سیفران) ہوں گے، محمد میاں سومرو سے ایوی ایشن ڈویژن کا اضافی چارج لے لیا گیا، اب وہ صرف نجکاری کے وزیر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کو ناقص کارکردگی اور وزیر صحت عامر کیانی کو ادویات مہنگی ہونے اور قیمتوں پر کنٹرول نہ رکھنے کی وجہ سے فارغ کیا گیا جبکہ فواد چودھری مختلف تنازعات کا شکار رہے، ان کی پارٹی رہنما نعیم الحق اور ایم ڈی پی ٹی وی راشد خان کے ساتھ چپقلش ہوتی رہی، غلام سرور کو مہنگی گیس اور شہر یار آفریدی کو غیر ذمہ دارانہ بیان پر تبدیل کیا گیا، شہریار آفریدی نے ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسجانی سے متعلق بیان دیا تھا حالانکہ ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

تازہ ترین خبریں

جلد الیکشن کیلئے تیار ہیں، حکومت کی اہم اتحادی جماعت نے بھی رضامندی ظاہر کر دی

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا