10:45 am
 اسد عمر کا استعفیٰ آغاز ، اختتام وزیراعظم ’’ تبدیلی ‘‘ پر ہوگا، پیپلزپارٹی

اسد عمر کا استعفیٰ آغاز ، اختتام وزیراعظم ’’ تبدیلی ‘‘ پر ہوگا، پیپلزپارٹی

10:45 am

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سبکدوشی کو معاشی تباہی کا حکومتی اعتراف قرار دیا ہے ،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار بہت جلد گمنامی کا شکار ہونگے،اسد عمر کی سبکدوشی معاشی ابتری کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا نا تجربہ کار ٹیم کے نا اہل سربراہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں ،مسئلہ وزراء نہیں کابینہ سربراہ و زیراعظم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسد عمر کا استعفے آغاز ہے اختتام وزیراعظم "تبدیلی" ہوگی اور بھان متی کا کنبہ جلد بکھرنا والا ہے۔ ادھر پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کا ذمہ دار اکیلا اسد عمر نہیں بلکہ پوری پی ٹی آئی حکومت ہے، اسد عمر کا استعفی پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،پی ٹی آئی کے اسٹیوجابز کی رخصتی آٹھ ماہ کی غلط معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے،جب نوکریوں کی برسات ہو تو عمران خان ایک نوکری اسد عمر کو بھی دیدیں۔ بتایا جائے کہ معاشی ارسطو کی رخصتی کہیں آئی ایم ایف سے بھی معاہدے کی ناکامی تو نہیں؟ اسد عمر کا استعفی پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، جب نوکریوں کی برسات ہو تو عمران خان ایک نوکری اسد عمر کو بھی دیدیں، بغیر کوئی اسکور بنائے پی ٹی آئی کا اوپنر پویلین لوٹ گیا، پی ٹی آئی کے اسٹیوجابز کی رخصتی آٹھ ماہ کی غلط معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما ووزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے وزیر خزانہ کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وزیراعظم معاملات کونہیں سنبھال سکتے توذمہ داری بھی لیں،ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ پر قوم کو مبارکبا ددیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی، حکومت کی پوری ٹیم50 اوورز سے بہت پہلے پویلین لوٹ جائے گی، عمران خان ملک تو کیا اپنی ٹیم اور حکومت ہی نہیں سنبھال پا رہے پیپلزپارٹی

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا