10:45 am
ریلوے حکام کی پھرتیاں،دھابیجی ایکسپریس  پانچ ماہ بعدہی بند

ریلوے حکام کی پھرتیاں،دھابیجی ایکسپریس پانچ ماہ بعدہی بند

10:45 am

اسلام آباد(عمرفاروق سے )ریلوے حکام کی پھرتیاں ، دھابیجی ایکسپریس ٹرین پانچ ماہ بعدہی بندکردی گئی ، ٹرین کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 70 روپے مختص کیا گیا تھا ٹرین کے روزانہ کے اخراجات تقریبا ایک لاکھ روپے تھے مگر یہ ٹرین 15 ہزار روپے بھی نہیں کما پاتی تھی دھابیجی ٹرین نے پانچ ماہ میں ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائدکانقصان کیاجبکہ مسافربھی نہ ہونے کے برابرتھے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 31 اکتوبر کو کراچی سے دھابیجی کیلئے دھابیجی ایکسپریس ٹرین کو بحال کیا گیا جس کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیا۔ ٹرین کی بحالی سے متعلق دعوے کئے گئے کہ ملازمت پیشہ افراد کیلئے یہ بڑی سہولت کا باعث ہوگی، ریلوے کو مالی خسارے سے نکالنے میں مدد دے گی وغیرہ وغیرہ ، لیکن منصوبہ بندی ناقص تھی اس لئے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور دھابیجی ایکسپریس کو محض 5 ماہ بعد ہی 10 اپریل 2019 کو بند کر دیا گیا۔ٹرین کی بندش پر کچھ سوالات جنم لیتے ہیں کہ ریلوے انتظامیہ کو اس بات کا اندازہ اتنی تاخیر سے کیوں ہوا کہ ٹرین فیول کی رقم بھی پوری نہیں کر پا رہی؟ ٹرین کی بحالی کے بعد کسی سینئر افسر کو خیال بھی نہیں آیا کہ خود سفر کرکے مسافروں کی تعداد ہی دیکھ لے۔ خیال آیا بھی تو اس وقت آیا جب ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔یہ ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی تک کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرتی تھی جبکہ کراچی کینٹ، ڈرگ روڈ، ملیر کالونی، لانڈھی جنکشن، بن قاسم اور مارشلنگ یارڈ پپری کے اسٹیشنز پر رکتی تھی۔ ٹرین میں6 بوگیاں لگائی گئی تھیں اور ہر بوگی میں70 سے زائد افراد باآسانی سفر کر سکتے تھے یعنی ٹرین میں تقریبا450 مسافروں کی گنجائش موجود تھی لیکن انتہائی کم کرایہ ہونے کے باوجود مسافروں کی تعداد عام دنوں میں50 تک بھی نہیں پہنچ پاتی تھی۔ البتہ چھٹی کے دنوں میں 150 سے200 تک افراد اس میں سفر کرتے جن میں ریلوے ملازمین بھی شامل تھے۔ریلوے کے کیرج اینڈ ویگن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھابیجی ایکسپریس ٹرین کے روزانہ کے اخراجات تقریبا ایک لاکھ روپے ہیں مگر یہ ٹرین 15 ہزار روپے بھی نہیں کما پاتی تھی۔ ٹرین سے ہونے والے مالی خسارے کا حساب لگایا جائے تو ماہانہ اخراجات 30 لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ ٹکٹ کی مدد میں حاصل ہونے والی رقم تقریبا ساڑھے 4 لاکھ بنتی ہے۔ یعنی ٹرین کے چلنے سے ماہانہ ساڑھے 25 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور اگر 5 ماہ کا حساب لگایا جائے تو نقصان کی رقم ایک کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز کر جاتی ہے۔ ریلوے انتظامیہ اگر معاملے کا جائزہ آغاز میں لے لیتی تو شاید اتنا نقصان اٹھانا پڑتا اور نہ ہی محکمے کے خسارے میں اضافہ ہوتا۔شیخ رشید نے ریلوے کی وزارت سنبھالنے کے بعد ٹرینوں کے افتتاح کا جو سلسلہ شروع کررکھا ہے، اس سے اندیشہ ہے کہ ادارے کا خسارہ بڑھتا جا رہا ہے اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ریلوے کا ادارہ کبھی بھی منافع بخش ادارہ نہیں بن سکے گا بلکہ ملکی خزانے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ریلوے حکام ہوش کے ناخن لیں اور ٹرینوں کے افتتاح سے قبل مکمل جائزہ لیں تاکہ ریلوے مزید خسارے کا شکار نہ ہو۔ ٹرین بند

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا