10:45 am
ا سد عمر کی وزارت کیساتھ سیاسی اننگز بھی ختم ہوکر رہ گئی

ا سد عمر کی وزارت کیساتھ سیاسی اننگز بھی ختم ہوکر رہ گئی

10:45 am

اسلام آباد ( جاوید شہزاد سے ) نو ماہ میں نو وفاقی وزیروں کی تبدیلی نے تبدیلی سرکار کا پول کھول کے رکھ دیا ہے کپتان کی ایک بڑی وکٹ گر نے سے انکی حکومت کو لگنے والے دھچکے نے تحریک انصاف کے سیاسی توازن کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے اور اپوزیشن نے کابینہ میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کو ناکام اور کمزرو حکومت ثابت کر نے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہےا سد عمر کی بطور وزیر خزانہ اننگز کے ساتھ ساتھ سیاسی اننگز بھی ختم ہوکر رہ گئی ہے عمران خان کی حکومت کو اسد عمر کی مایوس کن کارکردگی سے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے یہ کام ان کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا تھا جس کے بعد اب اسد عمر وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں بطور وزیر خزانہ مزید کام نہیں کریں گے دونوں کے درمیان فاصلہ قائم رہے گا آٹھ ماہ وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے ملکی معیشت سے متعلق جو فیصلے کئے اس سے ملکی معیشت پر ان کے فیصلوں کے منفی ثرات مرتب ہوئے ہیں اور تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے عوام کا جینا اور مرنا بھی مشکل بنادیا تھا اور وزیر خزانہ اسد عمر کو عوام کی دعائیں کم اور بدعائیں زیادہ لگی ہیں اور وہ عوام کو اب فیس کر نے کی پوزیشن میں بھی نہیں رہے ہیں اور عوام کی چیخیں لکانے والے اسد عمر کو فارغ کر نے پرعام آدمی نے وزیر اعظم کے اس فیصلے کو سراہا ہے مایوس کن کارکردگی والے وزیروں کے ساتھ وزیر اعظم نے جو کیا ہے وہ دیر آید درست آیدکے مترادف ہے حالانکہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کر نے مین بڑی دیر کی اور اس تاخیر کی سزا عوام نے بھگتی ہے اب بھی وزیر اعظم کو اپنے غلط فصیلوں کا اعتراف کر نے میں کوئی عارنہیں ہونا چاہیے عوام تو چاہتے تھے کہ ملک اور قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر نے والے وزیروں کو عمران خان عبرت کا نشان بنانا چاہیے تھا اب بھی وزیر اعظم نے مایوس کن کارکردگی والے وزیروں کو دوبارہ وزارتیں دے کر ان کے ساتھ نرمی کا اظہار کیا ہے آٹھ ماہ تک وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر کی معاشی پالیسیوں سے تحریک انصاف حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔مہنگائی میں اضافے سے تحریک انصاف حکومت کو عوامی سطح پر بھی خِفت کا سامنا رہا ۔تحریک انصاف حکومت کے آٹھ ماہ کے دوران گیس کے نرخوں میں ایک سو تینتالیس فیصد اور گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں دو روپے ستر پیسے فی یونٹ تک اضافہ ہوا ۔آٹھ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں تین اعشاریہ پانچ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ آٹھ چار فیصد سے بڑھ کر نو اعشاریہ چار ایک فیصد ہو گئی ۔آٹھ ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں تین ہزار تین سو ارب روپے اضافہ ہوا ۔ منی بجٹ میں عوام پر ایک سو اٹھہتر ارب روپے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ۔ اسد عمر کی قیادت میں وزارت خزانہ نہ تو آئی ایم ایف پروگرام کو حتمی شکل دے سکی نہ ہی ایمنسٹی اسکیم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکا ۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بائیس روپے بڑھی ۔ اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ دو منی بجٹ بھی پیش کئے تاہم ملکی معیشت میں مثبت تبدیلی نہ آ سکی ۔ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت چار ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی ۔ اسد عمر کو ناکام معاشی پالیسیوں پر وزارت سے ہٹایا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان اسد عمر کی کارکردگی سے ناخوش تھے ۔ اسدعمر اننگز ختم

تازہ ترین خبریں

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا