10:53 am
حکومت ناکام  ہوچکی،چندوں سے ڈیم نہیں بنتے،مشتاق احمد

حکومت ناکام ہوچکی،چندوں سے ڈیم نہیں بنتے،مشتاق احمد

10:53 am

پشاور(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے حالیہ طوفانی بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ المرکزالاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ حالیہ بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب سے پورے ملک کے کسانوں کی تیار فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساری محنت پر پانی پھر گیا ہے۔ حکومت فوری طور پر کسانوں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے اور انہیں جلد از جلد امداد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے آغاز سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے اور سیلابوں کی پیشنگوئی اور ہائی الرٹ جاری ہو چکا تھا ۔صوبہ کی اہم فصلوں بالخصوص گندم کو شدید نقصان پہنچاہے۔ سیلابی صورتحال سے انہدام اور ہلاکتو ں کی شکل میں ہونے والے نقصانا ت کی سو فی صد ذمہ داری حکومت اور اس کے اداروں پر ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑے سیلابوں سے خبردار کرنے کے باوجود حکومت نے اس حوالے سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ہر بار بارشوں کی کوئی وجہ سے پورے ملک میں تباہی پھیل جاتی ہے لیکن حکومت بارشوں سے نمٹنے کے لئے کسی قسم کا منصوبہ نہیں بناتی۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے لیکن اب تک کسی بھی حکومت نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔ موجودہ حکومت چندوں سے ڈیم بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن چندوں سے ڈیم نہیں بنتے۔ حکومت کے پاس سینماؤں کے لئے اربوں روپے ہیں تو ڈیم بنانے کے لئے چندہ کیوں اکھٹا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینما گھروں کی تعمیر سے زیادہ اہم ڈیم کی تعمیر ہے۔ حکومت فی الفور ڈیموں کی تعمیر کو ممکن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فی الفور سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانی چاہئے اور متاثرہ کسانوں، خاندانوں اور افراد کی مدد کے لئے کارروائیوں کا آغاز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی کی انتہا کا یہ عالم ہے کہ بارشوں اور سیلابوں سے لوگوں کی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ، ان کی فصلیں اور املاک تباہ ہورہی ہیں اور حکومت کے وزراء ایک دوسرے کو بارشوں کا کریڈٹ دے رہے ہیں۔ حکومت کو ایسی بے حسی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے تباہ حال لوگوں کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ مشتاق احمد

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی