10:54 am
پشاور سے آنے والے  ٹرک سے   140 کلو گرام چرس برآمد

پشاور سے آنے والے ٹرک سے 140 کلو گرام چرس برآمد

10:54 am

دوکالم پشاور سے آنے والے ٹرک سے 140 کلو گرام چرس برآمد دوملزمان گرفتار،محکمہ ایکسائزپولیس حیدرآباد نے کارروائی کی ،وزیرایکسائزکی مبارکباد کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور اسی مہم کے دوران محکمہ ایکسائز پولیس حیدرآباد نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اورنگ زیب پھنور کی قیادت میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر چیک پوسٹ حیدرآباد ٹول پلازہ پر پشاور سے آنے والے ایک ٹرک نمبر کے - 1166 کی تلاشی کے دوران 140 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ دو ملزمان سید نواز خان ولد موسی خان اور سید نواز خان ولد گل محمد کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ دونوں ملزمان لکی مروت کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ علاوں ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الرحیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ اور شعیب احمد صدیقی نے کامیاب کارروائی پر حیدرآباد ایکسائز پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور کراچی منشیات لانے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے بھی اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نوجوان نسل کو اس زہر سے محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے

تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان