10:54 am
ایبٹ آباد،پولیس کاکریک ڈائون،15اشتہاری اور 12سہولت کار گرفتار

ایبٹ آباد،پولیس کاکریک ڈائون،15اشتہاری اور 12سہولت کار گرفتار

10:54 am

ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی پولیس سربراہ عباس مجیدخان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی15مجرمان اشتہاری ، 12سہولت کار گرفتارضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی قمر حیات خان کی زیرنگرانی ، سرکل ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں مقامی ایس ایچ اوز ضلع ایبٹ آباد کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے رواں ماہ کے دوران ایلیٹ فورس، کینائن یونٹ ، بم ڈسپوزل سکواڈ، لیڈیز پولیس کے دستوں کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و ناکہ بندیوں اور دیگر گشت کے دوران عام و سنگین جرائم میں مطلوب 15 مجرمان اشتہار ی گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کے تمام تھانہ جات میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر مخصوص ٹیمیں ترتیب دی گئیں جن کی براہ راست نگرانی ایڈیشنل ایس پی قمر حیات خان کر رہے ہیں مختلف تھانہ جات کی حدود میں مقامی ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں ایس ایچ اوز نے تھانہ کینٹ 03، تھانہ میرپور سے 02، تھانہ نواں شہر 01، تھانہ سٹی01 ، تھانہ مانگل 02، تھانہ حویلیاں 04 اور تھانہ ناڑہ کی حدود سے رواں ماہ کے دوران مختلف جرائم جن میں قتل، اقدام قتل ، ڈکیتی ، رہزنی، چوری ، زنا اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 02 اشتہاری گرفتار کر لیے گئے جبکہ مجرمان اشتہاریوں کو سہولیات اور پناہ فراہم کرنے والے افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 12سہولت کار گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلے میں بنائی گئیں ٹیموں کو جدید سہولیات سے لیس کرنے اور مزید فعال بنانے کا حکم صادر فرماتے ہوئے خصوصی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے ایبٹ آباد عباس مجیدخان مروت نے تمام تھانہ جات کو مفروروں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید بتایا کہ ضلع بھر سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ کریک ڈائون

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا