10:55 am
سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی،2012کی بھرتیوں کی اسکرونٹی کیلئے کمیٹی تشکیل

سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی،2012کی بھرتیوں کی اسکرونٹی کیلئے کمیٹی تشکیل

10:55 am

تین کالم سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی،2012کی بھرتیوں کی اسکرونٹی کیلئے کمیٹی تشکیل ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن 4رکنی کمیٹی کے سربراہ ہیں،ایک ماہ میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کورپورٹ جمع کرائے گی 2012میں بھرتی اساتذہ کی اسناد،عمر،تجربہ ودیگرامورکاجائزہ لیا جائیگا،امیدہے تنخواہیں فوری جاری ہونگی،صدرگسٹاکراچی اعجازاعوان کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سال 2012ء میں بھرتی ہونیوالے مختلف کیڈر کے اساتذہ کی اسکروٹنی اور سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے،اسکروٹنی کمیٹی ایک ماہ( 30دن) میں اپنی رپورٹ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو جمع کرانے کی پابند ہو گی ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سکینڈری اسکول ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے، ڈپٹی سیکریٹری قانون محکمہ اسکول ایجوکیشن کمیٹی کے سیکریٹری / ممبر ہوں گے جبکہ دیگر 2 ممبران میں متعلقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن ایلیمنٹری سکینڈری و ہائر سکینڈری اور ڈپٹی سیکریٹری سکینڈری محکمہ اسکول ایجوکیشن شامل ہیں ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی قائم کردہ اسکروٹنی کمیٹی سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی اور سال2012میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھرتی ہونیوالے سندھی لینگویج ٹیچرز ،ڈرائنگ ٹیچرز ، عربی ٹیچرز ،اورینٹل ٹیچرز ،پی ٹی آئی ،پی ای ٹی ،ایل ٹی ،اے ڈبلو آئی سمیت دیگر اساتذہ کی تعلیمی اور پروفیشنل اسناد کی جانچ پڑتال کرے گی۔مذکور ہ کمیٹی بھرتیوں کے طریقہ کار یعنی ملازمت حاصل کرتے وقت عمر ،اکیڈمک و ٹیکنیکل تعلیم ،تجربہ سمیت دیگر مروجہ قوانین کا جائزہ لے گی ۔مذکورہ کمیٹی بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے ڈومیسائل ،پی آر سی ،میڈیکل سرٹیفکیٹ ،پولیس ویری فکیشن،آفر لیٹر ،اپائنمنٹ آرڈر ،ایڈ مٹ کارڈ /ٹیسٹ میں شرکت کی سلپ اور کارکردگی رپورٹ کی بھی تصدیق کرے گی ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی سال2012ء میں بھرتی ہونیوالے مختلف کیڈر کے اساتذہ اور سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق طریقہ کار کا جائزہ لینے اور تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے بعد 30دن میں اپنی رپورٹ اور تجاویز سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو حتمی منظور ی کیلئے دینے کی پابند ہو گی۔اس ضمن میں گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر اعجاز حسن اعوان نے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی بھرتی کی تاریخ سے دینے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرے گی جبکہ مذکورہ کمیٹی کراچی ،خیرپور ،گھوٹکی ،بدین اور مٹیاری کے سال2012ء میں بھرتی مختلف کیڈر کے اساتذہ کی8نکاتی فارمولے کے تحت دستاویزات کی تصدیق کریگی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں سال2012ء میں کی گئی بھرتیوں کی بڑی کمزوری ریکارڈ دستیا ب نہ ہونا تھی مگر اب محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر ز سیکنڈی و ہائر سیکنڈری حامد کریم کو ہدایت کرے گی کہ وہ سال2012میں بھرتی کرنیوالے اس وقت کے ڈائریکٹرز اسکولز عبد الجبار ڈایو ،عطا ء اللہ بھٹو اور شمس الدین دل سے بھرتیوں کا ریکارڈوصول کریں اور اس ریکارڈ کی روشنی میں بھرتیوں کی تحقیقات کریں ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک ماہ کے اندر بھرتیوں کی جانچ پڑتال کے بعد اسکروٹنی کمیٹی جائز بھرتی ہونیوالے اساتذہ کوفوری تنخواہیں جاری کرنے کی سفارش کرے گی ۔ کمیٹی

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا