10:55 am
 مردان، سسرالیوں کے تشدد سےخاتون   جا ں بحق،دو لڑکیوں نے زہر کھالی،ہسپتال منتقل

مردان، سسرالیوں کے تشدد سےخاتون جا ں بحق،دو لڑکیوں نے زہر کھالی،ہسپتال منتقل مردان(نامہ نگار)مردان میں سسرالیوں کے تشدد سےخاتون جا ں بحق جبکہ خود کشی کی کوشش میں دو دوشیزائیں اسپتال پہنچ گئیں ۔اس سلسلے میں پہلے واقعے میں تھانہ گڑھی کپورہ کے علاقہ میں سسرالیوں نے گھریلو تنازعہ پر بہو کو تشدد اور گلے میں بجلی کے تار کا پھندا بنا کر ہلاک کر دیا۔ محمد اکبر ولد نور الاکبر نے اپنی بہن کا مقدمہ سسرالیوں کے خلاف درج کرتے ہوئے پولیس کو اپنے رپورٹ میں بتایا کہ ان کی بہن مسماۃ فرزانہ زوجہ ؑعبدالحمید کو سسر عبدالرشید ولد سردارعلی، ساس نرگس زوجہ عبدالرشید، متوفیہ کے شوہر عبدالحمید ولد عبدالرشید اور دیورلقمان ولد عبدالرشید ساکنان بابو بٹگرام گرھی کپورہ نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ان کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ چند دن قبل شادی تقریب میں گولی چلنے سے جان بحق ہونے والے کم عمر نوجوان انیب کے قتل کا مقدمہ ان کے والد محمد حسن ولد سلطنت خان سکنہ صحبت آباد نے ملزم یاسر کمال ولد سلطنت خان سکنہ صحبت آباد طورو کے خلاف درج کرلیا۔اس سے قبل پولیس 174 دریافت کے تحت روزنامچہ اندراج کیا تھا۔ چراغ دین کلے تخت بھائی کی دوشیزہ نائیلہ دختر رشید نے والدین کے ڈانٹ ڈپٹ پر طیش میں آکر زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔ جنہیں نازک حالت میں داخل اسپتال کر دیا گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ گوجر گڑھی میں عظمیٰ دختر ظفر یاسین نے گھریلو معاملہ پر زہریلی دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی ۔ جس پر انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان