11:08 am
دانت کے درد کیلئے انجکشن لگوانے ہسپتال جانے والی نو جوان لڑکی جان بحق

کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں داڑھ کے درد میں آنے والی نوجوان لڑکی مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی، پولیس نے سپروائزر اور 2 ٹیکنیشن کو اپنی تحویل میں لے کر ان کے موبائل فونز اور متوفیہ کا موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیا جب کہ ورثا نے احتجاج کیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایچ او عوامی کالونی شاہد خان نے بتایا کہ ابراہیم حیدری کی رہائشی 25 سالہ عصمت سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی گئی تھی جہاں ڈاکٹر کی جانب سے لکھا جانے والا انجکشن لگنے سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ انھوں نے بتایا کہ انجکشن کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جس کا کیمیکل تجزیہ اور وجہ موت کا تعین کرنے کے لیے متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاکہ تمام حقائق کھل کر سامنے آجائیں
اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ داڑھ کے درد میں آنے والی عصمت کا ای این ٹی کے ڈاکٹر نے معائنہ کر کے انجکشن لکھا تھا جسے اس نے اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے خریدا اور اسپتال میں قائم ٹی بی سیکشن چلی گئی جہاں پر موجود ٹیکنیشن نے اسے انجکشن لگا دیا جس کے کچھ دیر بعد اس کی حالت بگڑنے لگی اور جب اسے دوبارہ اسپتال کی ایمرجنسی لیجایا گیا تو وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی تعین کرنا ہے کہ عصمت انجکشن لگوانے کے لیے ٹی بی سیکشن کیوں گئی تھی؟ جبکہ وہ اسپتال میں موجود دیگر نرسنگ اسٹاف سے بھی انجکشن لگوا سکتی تھی جبکہ ٹیکنیشن سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہے کہ اس نے عصمت کو انجکشن کیوں لگایا؟دریں اثنا نوجوان لڑکی کی ہلاکت پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ تھانے پہنچ گئے اور لڑکی کے لواحقین کو اپنی ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ  گئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے  دلہاکو دھو ڈالا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی