06:30 am
کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، مسلسل پانچواں پرچہ آؤٹ

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، مسلسل پانچواں پرچہ آؤٹ

06:30 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آوٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگیا، انٹرا متحانات کا پانچواں پرچہ بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعووں کی
قلعی کھول دی ہے۔ انٹر بورڈ کے امتحانات میں پانچویں روز بھی بارہویں جماعت کا پانچواں پرچہ آوٹ ہوگیا۔ انٹر بورڈ کا زولوجی کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔طلبہ کے والدین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آوٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تازہ ترین خبریں