02:16 pm
استعفیٰ منظور نہیں کیا، اسد عمر وزارت خزانہ پر بر قرار

استعفیٰ منظور نہیں کیا، اسد عمر وزارت خزانہ پر بر قرار

02:16 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیروں، مشیروں اور معاونین کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فہرست میں اسد عمر تاحال وزیر خزانہ کی فہرست پر موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا چکے ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان نے تاحال اسد عمر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔اسد عمر کے استعفے سے متعلق آج شام تک فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری عامر کیانی تاحال وزیر صحت کے عہدے پر براجمان ہیں جبکہ فہرست میں فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کی تعداد چار ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری فہرست میں 25 وزرا، پانچ وزرائے مملکت ،چار مشیر جبکہ سات معاونین خصوصی ہیں۔اس فہرست میں غلام سرور خان کا محکمہ تبدیل کر یے ایوی ایشن کر دیا گیا ہے۔
مراد سعید وزیر مواصلات،پرویز خٹک وزیر دفاع، شفقت محمود وزیر تعلیم، مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ہیں جبکہ اس فہرست میں اسد عمر کا نام بدستور وزارت خزانہ کے خانے میں موجود ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ کا قلمدان تبدیل کیے جانے کے باوجود فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ نوٹی فکیشن میں تاحال اسد عمر کے وزارت خزانہ کے عہدے پر قائم رہنا سمجھ سے باہر ہے کیونکہ کل اتنا شور مچا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اسد عمر سے وزارت لے لی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بھی وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ہو سکتا ہے کہ نوٹی فکیشن میں غلطی ہو گئی ہو کیونکہ گذشتہ روز اتنا واویلا ہونے کے باوجود ان کو دوبارہ سے وزارت خزانہ دینا ممکن ہی نہیں ہے اور نہ ہی مناسب ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز ٹیکنوکریٹ ڈاکٹر عبد الحفیظ کو مشیر خزانہ کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دی تھی لیکن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری فہرست میں ڈاکٹر عبد الحفیظ کا نام بھی موجود نہیں ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی سطح پر ایسی غلطی ہونا ممکن نہیں ہے۔ کچھ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ فیصلے ملتوی کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان فیصلوں کا تذکرہ فہرست میں نہیں کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل پر تجزیہ کار عدنان عادل نے کہا کہ میرے خیال میں اسد عمر کے معاملے پر نظر ثانی ہورہی ہے۔ اسد عمر سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنا قلمدان اپنے پاس رکھیں اور ساتھ ان کی معاونت کے لیے ڈاکٹر حفیظ کو مقرر کیا جا سکتا ہے۔ کابینہ ڈویژن ایک اعلیٰ سطحی ادارہ ہے وہاں ایسی غلطیاں نہیں ہوتی ، اور اگر غلطی ہوئی بھی تو اب تک اس کی وضاحت ہو چکی ہوتی۔ اطلاعات کے مطابق اسد عمر چونکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کر چکے ہیں، لہٰذا آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی اسد عمر کے دستخط کے ساتھ ہی ہونا چاہئیے۔ اسد عمر کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عامر کیانی کی وزارت بھی فہرست میں تبدیل نہیں کی گئی جس سے صاف ظاہر ہے کہ کچھ معاملات پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی