04:30 pm
ابھی استعفیٰ منظور ہوا ہی تھا

ابھی استعفیٰ منظور ہوا ہی تھا

04:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خزانہ کی مشکل وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد اسد عمر کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ اور اس بارے میں انھوںنے اسد عمر کو جلد قائل کرلینے کی یقین دہانی بھی کرادی ۔ وزیر اعظم سابق وزیر خزانہ کو پٹرولیم کی وزارت دینے کا سوچنے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہ وزیراعظم نے اسد عمر کوہر حال میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے
۔وزیر اعظم نے سابق وزیر خزانہ کیلئے وزارت پیٹرولیم موضوں ترین وزارت قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد اسد عمر کو قائل کر لیں گے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مروف صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے کہا کہ اسد عمر ان کی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، کابینہ سے انکی غیر حاضری حکومت کیلئے نقصان دہ ہوگی۔اس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسد عمر کی اہمیت کو سمجھتے ہیںَ اسد عمر ان کی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔ وہ اسد عمر کو ہر حال میں اپنی کابینہ میں شامل کر کے رہیں گے۔ اس حوالے سے وہ اسد عمر کو جلد قائل کر لیں گے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے اسد عمر کا استعفیٰ منظور ہونے سے قبل آج پھر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے درمیان رابطہ ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیا کہ میں کچھ عرصہ تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا۔زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی اسد عمر کو اپنی ٹیم کا حصہ رکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ اسد عمر نے گزشتہ روز وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں