05:29 am
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا

05:29 am

کراچی :ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں اپریل کے آخری ہفتے میں بارشوں کا امکان ہے ۔آج لاہور سمیت فیصل آباد، ملتان اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 جبکہ فیصل آباد میں بھی 33، ملتان میں35اور سرگودھا میں34ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں