06:34 am
قومی احتساب بیورو(نیب) نے کارکے پاور کیس میں سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے کارکے پاور کیس میں سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا

06:34 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )قومی احتساب بیورو(نیب) نے کارکے پاور کیس میں سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد رفیع کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جہاں سے نیب نے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ شاہد رفیع کارکے پاور کیس اور 11 دیگر کیسز میں بھی ملزم نامزد ہیں۔شاہد رفیع کو گرفتار کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق شاہد رفیع کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کےلیےپیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں