07:05 am
 حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایک اور صوبے کے وزیر اعلیٰ کو بدلنےبارے حتمی فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایک اور صوبے کے وزیر اعلیٰ کو بدلنےبارے حتمی فیصلہ کرلیا 

07:05 am


اسلام آباد(نیو زڈیسک) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار اور خیبر پختونخوا کے چیف منسٹر محمود خان کو بدلنے کی کوئی بات زیر غور نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے عثمان بزدار اور کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی
ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ ان کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے دونوں وزیرائے اعلیٰ کو تبدیل کرنے کی باتوں کی نفی کی ہے۔ڈاکٹر شبہاز گل نے کہا کہ اپنے کپتان عمران خان سے بات کرنے کے بعد اور ان کی اجازت سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب یا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بدلنے کی کوئی بات زیر غور نہیں ہے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ کو وزیراعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

 

تازہ ترین خبریں