09:19 am
پر ویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے سب سے خا ص وزارت ما نگ لی

پر ویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے سب سے خا ص وزارت ما نگ لی

09:19 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی کابینہ میں حالیہ کی جانے والی رد و بدل میں رکن قومی اسمبلی اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا تھا لیکن اب وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر داخلہ بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے خواہش ظاہر کی کہ مجھے وزیر داخلہ بنایا جائے جس پر وزیراعظم عمران خان نے آج پرویز خٹک کو ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور پرویز خٹک کی ملاقات بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر ہو گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پرویز خٹک کی اس خواہش کا پہلے بھی علم تھا لیکن انہوں نے پرویز خٹک کی خواہش کے باوجود وزارت داخلہ اعجاز شاہ کو سونپ دی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پارلیمانی امور بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہیں پارلیمانی امور کی وزارت سونپی گئی تھی لیکن دو روز قبل ان سے پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ جس کے بعد گذشتہ روز بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا۔اعجاز شاہ جمعہ کو ساڑھے 9 بجے سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزارت داخلہ کے دفتر پہنچنے پر وزیرداخلہ اعجاز شاہ سے وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے ملاقات کی جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ میاں وحید الدین اورسینئر افسران شامل تھے ، سیکرٹری داخلہ کی جانب سے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو وزارت کے اہم امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

تازہ ترین خبریں