01:03 pm
سعودی عرب سے اتنے قریبی تعلقات مگر امام کعبہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات سے انکار کردیاکیونکہ۔۔۔!

سعودی عرب سے اتنے قریبی تعلقات مگر امام کعبہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات سے انکار کردیاکیونکہ۔۔۔!

01:03 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے کہا کہ مریم نواز اور مریم اورنگزیب کے بار بار ٹویٹس آ رہے ہیں لیکن میرے نزدیک نئے اور پُرانے پاکستان میں کافی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اپنی غلطیوں کو تسلیم کر رہا ہے اور اس کی روشنی میں نئے فیصلے کر رہا ہے۔عمران خان کی کوئی غلطی مسلم لیگ ن کی خوبی نہیں بن سکتی
کیونکہ عمران خان زیروٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک فیصد بھی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔ پُرانے پاکستان میں غلطی کو تسلیم کرنے اور استعفے لینے کا رواج ہی نہیں تھا لیکن نئے پاکستان میں استعفے بھی لیے جا رہے ہیں اور غلطی بھی تسلیم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن حالات میں ہم رونا دھونا کر رہے ہیں ان میں ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ پنجاب بینک میں ایک عرصہ سے ن لیگ کا ایک مافیا بیٹھا ہوا تھا۔اُس میں تبدیلی یہ آئی ہے کہ طالب رضوی نام کے سینئیر اور ماہر بینکر کی پنجاب بینک کے صدر کے طور پر تعیناتی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ ان کے والد صاحب ایم ڈی پی ٹی وی تھے، اور انہیں تمغہ امتیاز بھی ملا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک باقاعدہ طریقہ کار سے گزرنے کے بعد میرٹ پر طالب رضوی کا انتخاب کیا جن کا ایک پیشہ ورانہ کیرئیر ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو ہی کریڈٹ دینا چاہئیے کہ انہوں نے سب سے بڑے صوبے میں پنجاب بینک کے صدر کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر کیا ہے۔ تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے مزید کہا کہ ایک خبر یہ بھی ہے کہ امام کعبہ کے دورہ پاکستان کے دوران انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے قائل کرنے کی کافی کوشش کی گئی لیکن اطلاعات کے مطابق انہوں نے معذرت کر لی اور ملاقات سے انکار کر دیا۔

تازہ ترین خبریں