01:19 pm
اسد عمر کا استعفیٰ ، عہد ہ خالی ہوتے ہی امریکہ کی انتہائی معروف شخصیت نے وزیر خزانہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

اسد عمر کا استعفیٰ ، عہد ہ خالی ہوتے ہی امریکہ کی انتہائی معروف شخصیت نے وزیر خزانہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

01:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسد عمر کا استعفیٰ ، عہد ہ خالی ہوتے ہی امریکہ کی انتہائی معروف شخصیت نے وزیر خزانہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ، عمران خان بھی ششدر ۔۔۔ امریکی اداکار جیریمی نے اسد عمر کی جگہ وزیر خزانہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان نے قومی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔
امریکی اداکار جیریمی میک لیلن نے اسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ کے قلمدان سے مستعفیٰ ہونے کے بعد خود یہ قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ جیریمی کا کہنا تھا کہ سن کر افسوس ہوا کہ اسد عمر نے وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا لیکن میں ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے کی پوری کوشش کروں گا۔جب کہ دوسری جانب کابینہ کے ارکان اسد عمر سے وزارت چھوڑنے کے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسد عمر سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسدعمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں،تحریک انصاف اور پاکستان کی اسد عمر سے امیدیں وابستہ ہیں۔ملک کو اسد عمر کی کابینہ میں موجودگی کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا. بعد ازاں ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا تھا ان کے وزارت چھوڑنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے تو پھر یہ بہترین فیصلہ ہے میں نہ تو مایوس ہوں نہ ہی غصے میں، استعفے کی خبر خود دینا چاہتا تھا.

تازہ ترین خبریں