01:29 pm
استعفیٰ تک تو ٹھیک تھا مگر استعفے کے فوراً بعد ہی اسد عمر بارے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

استعفیٰ تک تو ٹھیک تھا مگر استعفے کے فوراً بعد ہی اسد عمر بارے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

01:29 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) استعفیٰ تک تو ٹھیک تھا مگر استعفے کے فوراً بعد ہی اسد عمر بارے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ۔۔۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے اور سیاست کو خیرباد کہنے پر غور شروع کردیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کی اندرونی سیاست سے دلبرداشتہ ہیں
۔ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے بات چیت میں سیاست چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ’ چاہتوں کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں میری فیملی بھی سیاست سے نالاں ہے زیادہ وقت کراچی میں گزاروں گا‘۔قریبی ساتھیوں نے اسد عمر کو اسمبلی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ خیال رہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر سے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ لیا ہے۔ اسد عمر نے استعفیٰ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایسے اشارے دیے تھے جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ وہ پارٹی کی اندرونی سیاست سے عاجز آچکے ہیں۔ مقامی میڈیا میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کے دوران اسد عمر پر کئی وزرا کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں