02:46 pm
تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی

تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی

02:46 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اعظم سواتی کی بطور وفاقی وزیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے اعظم سواتی کو ایک بار پھر وزیر بنادیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی پہلی وفاقی حکومت کے چند ماہ میں ہی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ ہوگئی، اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنادیا گیا جبکہ کئی وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کردیئے گئے
۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے گزشتہ سال آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے کی تحقیقات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔عمران خان نے اعظم سواتی کو ایک بار پھر اپنی کابینہ کا حصہ بنالیا، صدر مملکت عارف علوی نے ان کی بطور وفاقی وزیر پارلیمانی امور تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

تازہ ترین خبریں