04:51 pm
’’اسد عمر کو کیوں ہٹایا گیا؟‘‘ وزیر اعظم نے خاموشی توڑڈالی، خود ہی بتا دیا

’’اسد عمر کو کیوں ہٹایا گیا؟‘‘ وزیر اعظم نے خاموشی توڑڈالی، خود ہی بتا دیا

04:51 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ویراعظم عمران خان کی زیر صدرات ہونے والے کابنہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک اراکین حالیہ تبدیلیوں سے خوش نہیں تھے اور انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ اسد عمر کو وزارتِ خزانے سے کیوں ہٹایا گیا ہے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ملک میں موجود معاشی بحران بہت بڑا ہے جبکہ لوگوں کا خیال ہے کہ اسد عمر بڑے ماہرِ معاشیات نہیں ہیں
، وزیراعظم نے کہا کہ اسد عمر بہت اچھے آدمی ہیں لیکن وہ بڑے ماہرِ معاشیات نہیں ہیں جبکہ حفیظ شیخ عالمی معاشی معاملات کا ادراک رکھتے ہیں، اسحاق ڈار نے اس ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا لیکن انہیں ہٹایا نہیں گیا اس لیے بحران حل نہیں ہو سکے۔ عمران خان نے وزارتِ خزانہ کی نئی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء اور مشیر پرموشن کے لیے نہیں عوام کی خدمت کے لیے کام کریں اور کارکردگی بہتر بنائی جائے، انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کہ جو وزیر یا مشیر صحیح کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا اور اس کی کابینہ میں کوئی جاگہ نہیں تاہم انہوں نے اسد عمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اسد عمر کابینہ میں واپس آ جائیں۔ اس حوالے سے مشیرعطلاعات فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں کہ اسد عمر پارٹی کا حصہ ہیں اور خاندان کے لوگوں کو منانا نہیں پڑتا جبکہ وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے میدیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواد اسد عر کو واپس لانے کراچی جائیں گے اور دورہ چین سے پہلے اسد عمر کو واپس لے آئیں گے۔ وزیراعظم نے عامر کیانی کو ہٹانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر انداز میں کام نہیں کر سکے اس لیے انہیں ہٹا دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں