05:05 pm
پورے پاکستان کو بھی یہ بات پتہ نہ ہو گی جو ہماری مشیر اطلاعات نے بتا دی

پورے پاکستان کو بھی یہ بات پتہ نہ ہو گی جو ہماری مشیر اطلاعات نے بتا دی

05:05 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انجانے میں پاکستان کی کل آبادی 12 کروڑ قرار دے دی، ن لیگ کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معاون خصوصی کی خصوصی معلومات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی 12کروڑ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چارج سنبھالنے کے بعدوزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کی ترجمانی کے دوران مخالفین کیلئے خود ہی تنقید کی راہ ہموار کردی۔
سوشل میڈیا پر ان کی پہلی میڈیا سے گفتگو پر تنقید کی جا رہی ہے کہ فردوس عاشق نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی 12کروڑ ہے اور ہم بارہ کروڑ آبادی کے مسائل حل کرنے بارے سوچ رہے ہیں۔ معاون خصوصی کی خصوصی معلومات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جن کے مطابق پاکستان کی آبادی 12 کروڑ ہے،فردوس عاشق اعوان نے اپنی پہلی پریس بریفنگ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی آبادی بارہ کروڑ ہے اور وہ صرف بارہ کروڑ عوام کے مسائل کے بارے سوچ رہے ہیں ،جس پر ن لیگی رہنماء عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معاون خصوصی کی خصوصی معلومات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی 12کروڑ ہے۔ واضح رہے وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمیشہ میری مضبوطی رہا ہے، میڈیا نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو پاکستان کے گلے سڑے سسٹم کیخلاف جدوجہد میں ساتھ دیا۔ میں تمام معاملات بریفنگ لے رہی ہوں، میڈیا کے ورکرز، ایسوسی ایشنز، پریس کلبز سے جڑے مسائل پر ہم بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی ہے، عمران خان نے حفیظ شیخ کو چارج دیا اور حفیظ شیخ پی ٹی آئی کا اوپننگ بیٹسمین ہیں،حفیظ شیخ سے پاکستان کے معاشی اور عوامی مسائل پر بات ہوئی وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو کچھ ٹارگٹ دیے ہیں۔عمران خان نے معاشی ٹیم کو باور کروایا کہ ہم نے 12کروڑ(بائیس کروڑ)عوام کی توقعات کو کس طرح پورا کرنا ہے۔ نئی اکنامک ٹیم کو ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔ کہ کس طرح ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے، اسی طرح 21اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے پھر چین کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کو پٹرولیم مصنوعات کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے۔ عوامی توقعات ،ترجیحات میں اگر عوام اور حکومت کے درمیان کہیں خلاء ہے تواس کو عمران خان نے نمبر ون ایجنڈا رکھا ہے۔ کہ کسی بھی طرح عوامی مسائل پر کمپرومائز نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف وزارتوں کو ذمہ داریاں سونپی ہیں کہ رمضان شریف میں عوام کو ریلف دیا جا سکے۔انہو ں نے ایک سوال پر کہا کہ اسد عمر کو منانے کی ضرورت نہیں ، وہ گھر کا فرد ہے، منایا اس کوجاتا ہے جونارا ض ہو، وہ جلد واپس ٹیم میں موجود ہوگا۔اسد عمر جلد عمران خان کے ویژن کا دفاع کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، اپوزیشن کا جمہوری کلچر میں بڑا اہم کردار ہے۔اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ اپنا کردار ادا کرے، اپوزیشن اگر پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے گی، قانون سازی نہیں کرنے دے گی، اس میں ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے اپوزیشن کو مکمل سپورٹ ملے گی، اپوزیشن کو چاہیے جو وہ تباہی کرکے گئے ہیں۔ان کو ٹھیک کرنے میں ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ میٹنگ نہیں تھے ، یہ ترجمانوں کا اجلاس تھا، اس لیے سارے لوگ شامل نہیں تھے۔فواد چودھری نے بتا دیا تھا کہ وہ لاہور جا رہے ہیں اگلے اجلاس میں شریک

تازہ ترین خبریں