06:55 am
چاہے کوئی نیا ہو یا پرانا عوام کا احساس نہ کرنے والا وزیر کابینہ میں نہیں رہے گا

چاہے کوئی نیا ہو یا پرانا عوام کا احساس نہ کرنے والا وزیر کابینہ میں نہیں رہے گا

06:55 am

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عثمان بزدار اور محمود خان پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ مہذب اور شریف ہیں، دونوں پر اعتماد ہے، ان کی ٹیم کو بھی ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیئے۔بنی گالہ میں پارٹی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزراء کی کارکردگی کی نگرانی جاری رہے گی،
کسی کا قلمدان مستقل نہیں، وزیر، مشیر اپنی تشہیر کے بجائے عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیں۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے خزانہ حفیظ شیخ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کا اختیار اور وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کو وزارت پیٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وفاقی و صوبائی وزراء کی کارکردگی کی نگرانی جاری رہے گی، کسی کا قلمدان مستقل نہیں، وزیر، مشیر اپنی تشہیر کے بجائے عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیں، وزیراعظم کی ہدایت۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا کہ چاہے کوئی نیا ہو یا پرانا عوام کا احساس نہ کرنے والا کابینہ میں نہیں رہے گا، کسی کو وزارتوں کے مستقل قلمدان نہیں دیے، لوگوں کو اعتراض تھا کہ اسد عمر ماہر اقتصادیات نہیں،اب حفیظ شیخ کو لائے ہیں، انہوں نے گزشتہ ادوار میں معاشی بحران سے ملک کو نکالا تھا۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو محمود خان کو مہذب اور شریف قرار دے دیا اور کہا کہ ان دونوں پراعتماد ہے، ٹیم کو بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں