09:48 am
پاکستان نے افغانستان کیلئے اربوں ڈالر پانی کی طرح بہادیئے

پاکستان نے افغانستان کیلئے اربوں ڈالر پانی کی طرح بہادیئے

09:48 am

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کیلئے اربوں ڈالر پانی کی طرح بہادیئے،پاکستان میں غربت انتہا کو پہنچ گئی مگر پاکستان نے افغانستان کو کیا اربوں ڈالر کا تحفہ دیدیا ؟ جانیں ۔۔۔ پاکستان نے افغانستان کو ہسپتال کا تحفہ دے دیا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے،امید ہے افغانستان میں امن بھی آئے گا، پاکستان نے200 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنا کرافغان حکومت کے حوالے کردیا۔ آج ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا
کہ پاکستان کی جانب سے ہسپتال افغانستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔ امید ہے افغانستان میں امن ہو گا اور ایک دن آئے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ جب پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیا ایک بڑی معاشی زنجیر بنائیں گے، جو اس خطے میں غربت کے خاتمے کا سبب بنے گی۔واضح رہے پاکستان نے 200 بیڈ کا جدید ہسپتال تعمیر کرنے کے بعد افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا حکومت پاکستان افغانستان کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کا ہسپتال کے تحفے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روزافغانستان میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے افغانی مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات بہتر ہوئے توافغانستان میں بھی کینسر ہسپتال تعمیر کروں گا۔ افغان شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ سے ملاقات کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات بہتر ہوئے توافغانستان میں بھی کینسر ہسپتال تعمیر کروں گا۔

تازہ ترین خبریں