10:23 am
افسری کارعب،خاتون مانیٹرنگ آفیسر نے پوری کلاس کے سامنے انتہائی سینئراستاد کو جوتادے مارا

افسری کارعب،خاتون مانیٹرنگ آفیسر نے پوری کلاس کے سامنے انتہائی سینئراستاد کو جوتادے مارا

10:23 am

شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول فاروق آباد میں مانیٹرنگ آفیسر ڈی ایم او سمیرا عنبرین کا سینئرسائنس ٹیچر طارق محمود آسی کے ساتھ ہتک آمیز سلوک، خاتون آفیسر نے معزز اور سینئرسائنس ٹیچر کے ان کے طلباء کے سامنے جوتے اتروا دیے۔ استاد طارق محمود آسی اس سلوک پر طلباء کے سامنے روپڑے۔ سینئراستاد کا کہنا تھا وہ 24سال سے ملک و قوم کی تعمیر میں اپنا کردار اد کر رہے ہیں اور خاتون آفیسر نے انکے 80طلباء کے سامنے انہیں جوتا مارا ہے ،
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایم او سمیرا عبرین نے انہیں دھمکیاں بھی دیں کہ وہ بہت بڑی آفسر ہے اور اس کے آگے پیچھے بہت لوگ ہیں۔سینئرٹیچر کی وڈیو میڈیا پر آنے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی جس پر انتظامیہ اور افسران نے استاد کی دادرسی کی بجائے ان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔سی ای او ایجوکیشن جب تحقیقات کے لیے سکول میں آئے تو اساتذہ کی جانب سے خاتون افسر کے خلاف شکایت کرنے پر وہ دفتر سے اٹھ کر چلے گئے ۔اس کے بعد سینئیر اساتذہ نے ننگے پاؤں طلباء کو تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کے دوران تدریس کا عمل چھوڑ کر طلباے کا نقصان نہیں کر سکتے لیکن وہ ظلم کے خلاف احتجاج ضرور کریں گے اور انہوں نے جوتا پہنے بغیر کلاسوں میں تعلیم دینا شروع کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا وہ یہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ شہریوں نے اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ استاد قوم کے معمار ہوتے ہیں اور اگر طلباء کے سامنے ان کی ہتک کی جائے گی تو طلباء کیسے انہیں عزت دے سکیں گے اور اس معاملے کی وجہ سے طلباء کے زہنوں پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔ شہریوں اور اساتذہ نے سینئیر ٹیچر طارق محمود آسی کے لیے انصاف کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں