10:41 am
وہی ہوا جس کا ڈر تھا، حکو مت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئے

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، حکو مت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئے

10:41 am

اوکاڑہ (ویب ڈیسک ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہیں 200فیصد بڑھانے،میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 100فیصد اضافے سمیت 10مطالبات حکومت کو پیش کردئیے ، مطالبات تسلیم نہ کرنے پر 30اپریل کو قومی اسمبلی کے گھراؤ کا اعلان کر دیا ہے اور دھرنے کا بھی اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اور وفاقی محکمہ جات میں کام کرنے والے کلرکس کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے ملازمین کی 200فیصد تنخواہوں میں اضافہ ،
ملازمین کے میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 100فیصد اضافہ۔17اے میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو عارضی کے بجائے مستقل بنیاد پر بھرتی کیاجانے سمیت 10مطالبات حکومت پاکستان کو پیش کردے ہیں ۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین چوہدری شفقت رسول سندھو کے مطابق اگر موجودہ حکومت نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پیش کردہ جائز مطالبات کو منظوری نہ دی تو ملک بھر سے کلرکس30اپریل کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا گھراؤ کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں چھوٹے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے ،مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں ملازمین کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔ دوسر ی جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف شکایت تحریک انصاف کے کارکن کو مہنگی پڑگئی ، پولیس نے عمران خان کو وزیر اعلیٰ کی شکایت لگانے کے خواہشمند کارکن کو بنی گالہ سے گرفتار کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایت لے کر آنے والے کارکن کو پولیس نے بنی گالاسے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے دوران تحریک انصاف کے کارکن پر پولیس کی جانب سے ’ہلکا پھلکا تشدد‘ بھی کیا گیا۔ کارکن کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق شکایات وزیر اعظم کے سامنے رکھنا چاہتا ہے

تازہ ترین خبریں