01:20 pm
اسدعمر کا استعفیٰ ، ان کیخلاف کمپین کس نے چلائی

اسدعمر کا استعفیٰ ، ان کیخلاف کمپین کس نے چلائی

01:20 pm

بہالپور(نیوز ڈیسک)اسدعمر کا استعفیٰ ، ان کیخلاف کمپین کس نے چلائی، جہانگیر ترین نے پراپیگنڈہ کرنیوالے شخص کو بے نقاب کردیا، سنسنی خیز انکشاف ۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں فرحان ورک کی اسد عمر کے خلاف کمپین کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے اور اسد عمر نے 8سال سٹیسٹس کو کے خلاف جدوجہد کی ہے اور میں ان کی بہت زیادہ قدر کرتا ہوں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اسد عمر پارٹی کا حصہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اور ہم سب ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔
اس سے پہلے جب اسد عمر سے وزارتِ خزانہ واپس لی گئی تو اس کے بعد سے یہ کمپین چل رہی ہے سوشل میڈیا پہ کہ اسد عمر کو کابینہ سے نکلوانے میں جہانگرترین کا ہاتھ ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ورک بہت زیاہ سرگرم ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر کمپین چلائی ہے کہ اسد عمر کو نکلوانے میں جہانگیر ترین کا کردار ہے لیکن اب جہانگیرترین نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسدعمر کی بہت عزت کرتے ہیں اوراسدعمر ہمیشہ پاکستان تحریکِ انصاف کا حصہ رہیں گے۔اس سے پہلے ایک کمین بھی چلائی گئی جس میں جہانگیر ترین کی ایک ٹیلیفونک کال چلائی جو انہوں نے ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلے وقت پر کر لینے چاہئیں اگر وقت پر نہ کیے جائیں تو نقصان ہوتا ہے۔اس کے بعد انہوںنے اسد عمر کی ایک پریس کانفرنس کی فوٹیج چلائی جس میں وہ جہانگیر ترین کو بالواسطہ کہہ رہے تھے کہ ان افلاطونوں سے کہیں کہ فیصلے وقت پر ہی ہوتے ہیں۔مجھے پتا ہے کہ میں اپنی عوام پر کتنا بوجھ ڈال سکتا ہوں نہ کہ ان افلاطونوں کو۔یوں اسد عمر نے جہانگیر ترین کی ایک پروگرام میں کال کا جواب پریس کانفرنس کے ذریعے دیا۔اب آپ کو اندازہ ہو گیا کہ جہانگیرترین اور اسد عمر کے درمیان کیاچل رہا تھا اور کون سا فیصلہ لیٹ ہوا جس کی پاداش میں اسد عمر کی قربانی دے دی گئی۔اس سے یہ بھی لگتا ہے کہ جہانگیر ترین نے آغاز میں ہی اسد عمر اور وزیر اعظم کو آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا مشورہ دے دیا تھا مگر وہ نہیں مانے تھے اور جب آخر میں جانا پڑا تو جہانگیر ترین نے بتا دیاکہ فیصلوں میں اگر تاخیر ہو جائے تو ان کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبریں