01:29 pm
وزیر اعظم عمران خان کی روانگی یقینی ہوگئی

وزیر اعظم عمران خان کی روانگی یقینی ہوگئی

01:29 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان (آج) اتوار کو دوروزہ دورے پرایران روانہ ہوں گے،وزیراعظم کے دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان (آج) اتوار کو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دوروزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا پہلا دورہ ایران ہوگا۔
مشیر خزانہ، وزیربرائے بحری امور، وزیربین الصوبائی رابطہ، معاون خصوصی برائے تجارت اورمعاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم تہران پہنچنے سے پہلے مشہد میں بھی قیام کریں گے اور صدر حسن روحانی سمیت ایران کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی سے بھی ملیں گے۔

تازہ ترین خبریں