01:35 pm
سینئر ملکی سیاستدان نے بتا دیا

سینئر ملکی سیاستدان نے بتا دیا

01:35 pm

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی سے عمران خان خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں ،انہیںسخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا،اسد عمر کو ہٹانااپوزیشن کاموقف درست ہونے کاثبوت ہے،عمران خان نے حفیظ شیخ کومشیر خزانہ لاکرپیپلزپارٹی کی پالیسی کو تسلیم کیا ہے،کہ چودھری نثاراورغلام سرورخان ایک ہی پارٹی میں چل ہی نہیں سکتے،
چودھری نثارن لیگ میں رہ کر پی ٹی آئی کاحصہ بننے جیسی حرکت نہیں کرسکتے۔ہفتہ کو وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے معاملے پر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں ،عمران خان کو سخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا،اسد عمر کو ہٹانااپوزیشن کاموقف درست ہونے کاثبوت ہے،عمران خان نے آج تک پارلیمنٹ کو تسلیم ہی نہیں کیا،پارلیمنٹ کے نام پرعمران خان نے ووٹ لےکرعوام کو دھوکادیا ،موجودہ حالات کا چیلنجحفیظ شیخ نے کیسے تسلیم کیا ہے،شاید وہ ڈلیور کرنے کی پوزیشن میں ہوں، بڑا مشکل ہے،عمران خان نے حفیظ شیخ کولاکرپیپلزپارٹی کی پالیسی کو تسلیم کیا ہے،غیرمنتخب لوگوں کو کابینہ میں لانے سے منتخب لوگوں کوتکلیف ہوئی ہے،خورشید شاہ سے صحافی نے سول کیا کہ کیا چوہدری نظار کو لانے کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے؟ اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ چودھری نثاراورغلام سرورخان ایک ہی پارٹی میں چل ہی نہیں سکتے،چودھری نثار کے کردار اور سیاست کو جانتا ہوں،چودھری نثارن لیگ میں رہ کر پی ٹی آئی کاحصہ بننے جیسی حرکت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبریں