01:59 pm
نئے مشیر خزانہ نے بجٹ کے بارےمیں دھماکے دار اعلان کر دیا جان کرکروڑوں پاکستانی چونک جائیں گے

نئے مشیر خزانہ نے بجٹ کے بارےمیں دھماکے دار اعلان کر دیا جان کرکروڑوں پاکستانی چونک جائیں گے

01:59 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے،30 اپریل کو کابینہ میں میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر بجٹ کے بارے میں بھیجا جائے گا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں، آئی ایم ایف کے سربراہ سے رابطہ بھی کروں گا۔انہوں نے کہا
کہ کوشش کریں گے کہ تمام چیزوں کو اسی طرح لے کر جائیں جس طرح چل رہی تھیں جب کہ 30 اپریل کو کابینہ میں میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر بجٹ کے بارے میں بھیجا جائے گا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ پر بات ہوئی ہے اور میڈیم ٹرم پر بجٹ بنانے کی ہدایت دی ہیں۔ اس کے علاوہ ریونیو اور اخراجات پر کام کیے جانے پر بھی بات کی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کی اور صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبریں