02:31 pm
کپتان کے انتہائی قریب رہنے والی شخصیت نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

کپتان کے انتہائی قریب رہنے والی شخصیت نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

02:31 pm

ملتان(آئی این پی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کابینہ میں خلفشار پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،4ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا،عمران خان کی 90فیصد کابینہ اس سے نفرت کرتی ہے، وہ پاکستان کو کیا دےگا،موجودہ کابینہ کے بعد عمران خان کی وقعت شوکت عزیز جیسی ہی رہ گئی ہے،جن کو خود عمران خان پسند نہیں کرتا ان کو بھی اہم وزارتیں دینا پڑی ہیں۔ہفتہ کو مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں آدھے نان الیکٹڈ ٹیکنو کریٹس آ چکے ہیں،
جو نام پیپلزپارٹی، ق لیگ اور مشرف نے مسترد کیا وہ آج کابینہ کا نیا چہرہ ہیں،اعظم سواتی کو سپریم کورٹ نے رد کیا وہ بھی آج کابینہ کا حصہ ہیں،جن کو خود عمران خان پسند نہیں کرتا ان کو بھی اہم وزارتیں دینا پڑی ہیں،عمران خان کی جرات نہیں تھی مجھے نکالتے میں نے خود پارٹی چھوڑی،وہ دن بہت قریب ہیں جب عمران خان استعفا دے گا،عامر کیانی پر اگر کرپشن کا الزام ہے تو اس سے عمران خان الگ نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پارٹی کی چیف آرگنائزر علیمہ خان تھیں ،علیمہ خان پر الزام عمران خان پر الزام ہے،موجودہ کابینہ کے بعد عمران خان کی وقعت شوکت عزیز جیسی ہی رہ گئی ہے،عمران خان کی 90فیصد کابینہ اس سے نفرت کرتی ہے، وہ پاکستان کو کیا دےگا،کابینہ میں خلفشار پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،4ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا،عمران خان پہلے بھی 3 دفعہ استعفیٰ دے چکا ہے،عمران خان کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت بھی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں