02:33 pm
دنیا کہے گی کہ پاکستانی وزیردہشتگردو ں کے سہولت کار ہیں بلاول بھٹو زرداری دوبارہ حدیں پھلانگنا شروع ہو گئے

دنیا کہے گی کہ پاکستانی وزیردہشتگردو ں کے سہولت کار ہیں بلاول بھٹو زرداری دوبارہ حدیں پھلانگنا شروع ہو گئے

02:33 pm

کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کواپنی ڈائریکشن کا ہی نہیں پتا، پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ، جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا توپہلے کیوں نہیں گئے؟، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے، کسی وزیرکے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں، ایسے وزیر لائیں گے تو دنیا بھر سے آوازیں اٹھیں گی کہ پاکستان کے وزرا دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کراچی میں ڈاو میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھیں اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کرایا گیا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی وزرا بھی بلاول بھٹو کے ہم راہ تھے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے صحت کے شعبے کا اسٹرکچر کچھ کم زور ہے، اسے مزید بہتر کرنا ہے، پبلک سیکٹر میں کڈنی، لیور اور بون میرو سینٹرز کا قیام کام یابی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گمبٹ میں جو اسپتال قائم ہوا وہ سندھ حکومت کی کامیابی ہے، اسی طرح جے پی ایم سی (جناح اسپتال )کی بہتری اور سائبر نائف سینٹر قائم ہونا بھی ایک کام یابی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے سندھ کے ہر سرکاری اسپتال کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کواپنی ڈائریکشن کا ہی نہیں پتا، پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ہے، بلاول نے سوال کیا کہ جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا توپہلے کیوں نہیں گئے؟ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی وزیرکے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں، ایسے وزیر لائیں گے تو دنیا بھر سے آوازیں اٹھیں گی کہ پاکستان کے وزرا دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

تازہ ترین خبریں