02:33 pm
جعلی اکائونٹس کیس نے ڈرامائی موڑ اختیار کر لیا

جعلی اکائونٹس کیس نے ڈرامائی موڑ اختیار کر لیا

02:33 pm

اسلام آباد (آئی این پی ) پارک لین کیس کے ملزم سلیم فیصل نے وعدہ معاف گواہ بننے کی باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ سلیم فیصل نے نیب کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتا رہا۔سلیم فیصل نے انکشاف کیا کہ انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سنٹر نامی پلازے پر اربوں روپے کا قرض لیا گیا اور پھرڈیفالٹ کروا کر قرضہ خورد برد کیا گیا۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے سلیم فیصل کی گرفتاری کے بعد انہیں احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔نیب کی جانب سے پارک لین کیس میں فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر اقبال نوری خان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں