02:52 pm
اسد عمر دوبارہ کابینہ کا حصہ بنیں گے اور کونسی بڑی وزارت لیں گے

اسد عمر دوبارہ کابینہ کا حصہ بنیں گے اور کونسی بڑی وزارت لیں گے

02:52 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کسی نہ کسی شعبے میں آ جائینگے ۔ہفتہ کو بنی گالا کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔انہوںنے کہاکہ اجلاس میں وزراء کی تبدیلیوں، دورہ چین پر بحث ہوئی،
وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نہیں ہٹایا جا رہا۔انہوںنے کہاکہ معاشی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر کو میں خود منانے جائوں گااسد عمر کسی نہ کسی شعبے میں آجائیں گے،۔ انہوںنے کہاکہ صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے باقی وزراء نے استعفے دیئے، عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہٹایا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ جن وزراء کے قلمدان تبدیل ہوئے وہ اجلاس میں شریک نہیں فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک نہیں شیخ رشید نے جواب دیا کہ فواد چوہدری اب ترجمان نہیں رہے۔

تازہ ترین خبریں