05:48 am
عوام  کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ دار ی ہے،ڈی پی او چارسدہ

عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ دار ی ہے،ڈی پی او چارسدہ

05:48 am

چارسدہ ( تحصیل رپو رٹر)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر چار سدہ عرفان اللہ خان نے کہاہے کہ معاشرے کی ا صلاح اورسماجی بگاڑ کے خاتمے میں صحافیوں کے کردار سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔ہوائی فائرنگ ،منشیات اورنجی سود ی کاروبار جیسے لعنت سمیت انڈرایج اور ون ویل ڈرائیونگ کے مکمل خاتمے میں صحافی برادری اپنا کردار ادا کریں ،چارسدہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلات گھیر ا تنگ کردیا ہے صحافی اورعوام جرائم کے خاتمے اورمعاشرے کی ا صلاح میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد زئی یونین آف جرنلسٹس چارسدہ کے صدر فیض محمد کی قیادت میں سینئر صحافیوں زاہد خان ،حاجی صدیق اللہ ،محمد طارق قریشی ،الف خان شیر پاؤ ،پیر آصف جان ودیگر پرمشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا ہے ڈی پی او چار سدہ عرفا ن اللہ خان نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ دار ی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہ رمضان المبارک کی آمد پر سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے بازاروں میں پولیس کی گشت میں اضافہ کردیا جائے گا جبکہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے بھی حصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔پولیس اہلکاروں کی رویہ میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے تاکہ پولیس اورعوام میں فاصلے ختم ہوکر باہمی تعاون کو فرو ع دیا جاسکے ۔ ڈی پی او چارسدہ

تازہ ترین خبریں