05:48 am
چارسدہ ،سو زوکی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، چار افرد شدید زحمی

چارسدہ ،سو زوکی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، چار افرد شدید زحمی

05:48 am

چارسدہ ( تحصیل رپو رٹر)سو زوکی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکرسے چار افرد شدید زحمی ہوگئے ۔چارسدہ ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے پر مریضوں کے لواحقین سراپا اختجاج بن گئے ،سماجی کارکن نعمت اللہ خان نے اختجاج کرتے ہوئے ساری ذمہ دار ی ایم ایس ہسپتال اور ڈی ایچ او چارسدہ پر ڈالتے ہوئے حکومت سے د ونوں کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا ۔ اتور کے روز تحت بھائی رو ڈ پر شیخ آباد کے قریب سوزوکی اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے چار افراد شدید زحمی ہونے کی خالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ لے آئے ۔جہا ں پر پانچ ایمبولینسز میں سے ایک بھی ایمبولینس نہ ہونے پر زحمیوں کے لواحقین نے شور مچا کر احتجاج کیا اس موقع پر سماجی وسیاسی کارکن نعمت اللہ نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں پانچ ایمبولنس ہیں جس میں سے تین کے ڈرائیوران کو ڈی ایچ او چارسدہ نے تبدیل کردئے ہیں دو ڈرائیوزاس اعلاج گاہ کیلئے ناکافی ہے ۔ چارسدہ حادثہ

تازہ ترین خبریں