05:48 am
 توانائی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے،حمایت اللہ

توانائی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے،حمایت اللہ

05:48 am

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخواوزیراعلیٰ کے مشیربرائے توانائی و برقیات حمایت اللہ خان کے زیر صدارت قابل تجدید توانائی پالیسی2019 اور انٹیگریٹڈ جنریشن توانائی کی توسیع کے پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی برقیات انجینئر سرفراز درانی، ایڈیشنل سیکریٹری ظفرالاسلام خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری افتخار مروت، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈو بہادر شاہ،چیف پلایننگ آفیسر انجینئر زین اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی -اجلاس میں قابل تجدید توانائی پالیسی2019 کے وفاق کے ساتھ درپیش مسائل کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔مشیر توانائی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ توانائی کے بہت سارے منصوبوں کا تعلق وفاق سے ہے اس لئے ان درپیش مسائل کی سمری تیار کریں تاکہ کابینہ اور وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کی جائے-حمایت اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بہت جلد چین کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہاں پر چینی حکام کے ساتھ رشکئی اکنامک زون سمیت دوسائنو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاہدے کیے جائیں گے۔ حمایت اللہ خان نے رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت دو منصوبوں کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ منصوبوں میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری ظفر الاسلام خٹک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں منصوبوں میں تاخیر کی انکوائری رپورٹ جلد ازجلد تیار کریں تاکہ تاخیر کی وجوہات معلوم ہوسکیں-مشیر توانائی نے تمام منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھ رکھا جائے گا- حمایت اللہ

تازہ ترین خبریں