05:48 am
بنوں،بلین ٹریز سونامی منصوبے میں مبینہ کرپشن ،تحقیقاتی کمیٹی متحرک

بنوں،بلین ٹریز سونامی منصوبے میں مبینہ کرپشن ،تحقیقاتی کمیٹی متحرک

05:48 am

بنوں(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) بلین ٹریز سونامی منصوبہ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے صوبائی اسمبلی میں تشکیل کر دہ تحقیقاتی کمیٹی متحرک ہو گئی ہے کمیٹی سولہ ارکان پر مشتمل ہے جس میں اٹھ ارکان حزب اقتدار اور اٹھ ارکان حزب اختلاف کے شامل ہیں کمیٹی 25اپریل کو بنوں کا دورہ کر ے گی۔ کمیٹی کی امد سے قبل مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگانے کا سراغ لگا لیا گیا ایم این اے زاہد اکرم دُرانی کا میڈیا ٹیم کے ہمراہ بلین ٹریز سونامی منصوبے کے تحت لگائے گئے پودوں کیلئے مقررہ منظور شدہ مقامات میں پر اچانک چھاپے ،مبینہ کرپشن چھپانے کیلئے محکمہ جنگلات کے حکام کی نگرانی میں مزدور بڑے سائز کے پودے لگاتے ہوئے دھر لئے گئے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی پر مشتمل تشکیل کردہ 16 رکنی کمیٹی 25 اپریل کو بنوں کادورہ کررہی ہے گزشتہ رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم دُرانی نے پریس کلب کی تشکیل شدہ میڈیا ٹیم کے سامنے سابق صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی بلین ٹریز سونامی منصوبے میں ہونے والی کرپشن چھپانے کیلئے محکمہ جنگلات کی طرف سے مجوزہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگانے کا انکشاف کیا محکمہ جنگلات کے اس غیر قانونی اقدام کو بے نقاب کرنے کے لئے رکن قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد اکرم خان درانی نے میڈیا کے ہمراہ آدھمی سدا خیل، مغل خیل ، رک سرکار رقبہ اورفارسٹ ڈویژن کوہاٹ کے علاقہ کاشو کاسے علاقہ دیگر مقامات کا ہنگامی دورہ کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکار وں کی نگرانی میں ڈیلی ویجز مزدوروں کے ذریعے نئے بڑے سائز کے پودے لگاتے ہوئے پائے گئے جنہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے ہم یہ پودے لگا رہے ہیں اس موقع پر ایم این اے زاہد اکرم دُرانی نے میڈیا کو بتایا کہ بلین ٹریزسونامی منصوبے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درخواست پر قائم کی گئی ہے جوکہ 25 اپریل کو بنوں آکر اس منصوبے کی شفافیت اور کرپشن کا جائزہ لے گی لیکن محکمہ جنگلات بنوں حکام کو اطلاع ملتے ہی بلین ٹریز سونامی منصوبے میں کی گئی کرپشن کو چھپانے کے لئے کمیٹی کے آمد سے قبل ہنگامی بنیادوں پر پودے لگانا کرپشن کاخود ایک ثبوت ہے بلین ٹریز پراجیکٹ میں تاریخ کی بدترین کرپشن کی گئی ہے عمران خان کو اپنی حکومت کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔ بلین ٹریز منصوبہ

تازہ ترین خبریں