05:48 am
 عوام کی 30 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ،محمد اسحاق زکریا

عوام کی 30 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ،محمد اسحاق زکریا

05:48 am

ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئی سڑکوں کی تعمیر اور راستوں کی پختگی کے ساتھ ساتھ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی جیسے منصوبوں سے 30 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔تحصیل ناظم محمد اسحاق زکریا کا متعدد پانی اور سڑک سمیت پی سی سی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر شرولا پنڈ کرگو خان میں عوامی جلسہ سے خطاب۔ ان کا کہنا تھا کہ نزراں، مینکڑاں،شرولا،بیکڑی اور کھکھراڑ روڈ کی سکیمیں مکمل کر کے جہاں رسائی کو آسان کیا تو وہاں ساتھ ساتھ دشوار گزار راستوں کی مرمت بھی کی جس سے نزراں،مینکڑاں شرولا،ڈنہ، بگاریاں جیسے 10 سے زائد گاؤں کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ 30 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا کہ مزکورہ گاؤں میں لوگ پانی کی سخت مشکلات سے دوچار تھے جس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر دیا۔دیرینہ مطالبات پورے کرنے اور مسائل حل کرنے پر اہلیان علاقہ نے محمد اسحاق زکریا کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کر کے اپنے جذبات اور خوشی کا اظہار کیا۔معززین علاقہ کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ تحصیل ناظم نے حقیقی معنوں میں ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا جس پہ جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔تقریب میں ضلع ممبر بابو خوشحال خان،ویلیج ممبران اور دیگر معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی جن کا جوش دیدنی تھا

تازہ ترین خبریں