05:48 am
 موجودہ حکومت ناکام ، ملک کو تباہ کردیا ،اشرف جدون

موجودہ حکومت ناکام ، ملک کو تباہ کردیا ،اشرف جدون

05:48 am

اوگی (نامہ نگار) جے یو آئی تحصیل اوگی نے 28 اپریل کو مانسہرہ میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی تیاریاں شروع کردیں ،ملین مارچ کو کامیاب بنانے تحصیل امیر قاری اشرف علی جدون اور جنرل سیکرٹری مفتی آصف شہزاد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف یونین کونسلوں کے ہنگامی دورے کرکے اجلاس منعقد کئے ، تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل اوگی کے امیرقاری اشرف علی جدون اور جنرل سیکرٹری مفتی آصف شہزاد نے ہنگامی دورے شروع کردیئے ،اس سلسلے میں یونین کونسل شیرگڑھ کے گاوں بجنہ کے مقام پر پروفیسر محمد ساجد کی رہائشگاہ پر اجلاس منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان و اراکین نے شرکت کی ،اس موقع پر اراکین نے ملین مارچ کو کامیاب بنانے کا عزم کیااور ملین مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیں ،اس موقع پر خطاب میں قاری اشرف جدون نے کہاکہ 28مارچ کا مانسہرہ میں ملین مارچ یہودی ایجنٹوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور ملک کا ستیاناس کردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ عمران خا ن کے کھلاڑی خود ہی گراونڈ سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں کھیلنا ہی نہیں آتا اور اب ان کے کپتان کا نمبر ہے ۔ اشرف جدون

تازہ ترین خبریں