05:49 am
 رمضان  میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دینگے ،اسد قیصر

رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دینگے ،اسد قیصر

05:49 am

صوابی(بیورورپورٹ )سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے دُنیا بھر کے تمام ممالک کو ایک پیج پر آنا ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹوپی کوٹھا فیڈر اور پنج پیر شگئی گاڑ میں سوئی گیس کے منصوبے کی الگ الگ افتتاح اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے سری لنکا میں بم دھماکوں میں جانوں کے ضیاع پر آفسوس کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی ملک میں جلد معاشی بحران ختم ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دینگے اور اس مبارک مہینے میں عوام کو ریلیف دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کرنا عمران خان کو وژن اور مشن ہے اس کو جاری و ساری رکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں اور انتخابات میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر کے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر صوابی کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے حکومت موجودہ خارجہ پالیسی کی از سر نو جائزہ لے رہی ہے تمام پڑوس ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم و دائم رکھیں گے جب کہ وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ایران اور چین کا دورہ کرینگے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو معاشی اور دیگر بحرانوں کا جو سامنا ہے یہ سب کچھ ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کا سبب ہے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا وزیر اعظم عمران خان کو وژن ہے ان کی قیادت میں ایک ایسے نئے پاکستان کا سورج طلوع ہونے والا ہے جو دیگر ممالک کے لئے ایک مثال ہو گی انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی ہر شہری کا بنیادی حق ہے صوابی کے گھر گھر گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے ۔ انہوں نے پیسکو حکام پر زور دیا کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں کیونکہ اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کافی شکایات موصول ہو رہی ہے لہذا صرف قواعد اور شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کر ریلیف دیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹوپی کوٹھا فیڈر پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئی ہے اس گیاری کے وی فیڈر کی تکمیل سے علاقے میں وولٹیج کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ موضع پنج پیر میں گیس کی فراہمی سے کافی حد تک لوگوں کو یہ سہولیات میسر ہو گی اور دیگر علاقوں کو بھی مرحلہ وار گیس کی فراہمی جاری ہے # اسد قیصر

تازہ ترین خبریں